سندھ کی صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 22, 2024

کراچی: سندھ کی صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محنت کشوں کے لیے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ جس کے مطابق صنعتوں میں اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں 15.62 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے محنت کشوں کی اجرت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 50 صنعتوں میں کام کرنے والے نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلی ہنر مندوں کی اجرت میں اضافہ کر دیا گیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا، وزیر اعظم

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 38 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ اسی طرح ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 45 ہزار 910 روپے اور اعلی ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 47 ہزار 868 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More