نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 22, 2024

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وقفہ ہوگیا ہے اب اجلاس دوبارہ ساڑھے 8 بجے ہوگا۔

12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم ان کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئیں۔

اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف موجود شریک ہوئے۔

کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجےگئے 3 ججز کے نام پیش کردیےگئے۔

نجی اخبار کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں جب کہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے۔

خیال رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کیلئے بذریعہ رجسٹرار چیف جسٹس سے 3 نام مانگے گئے تھے۔

26ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More