’میرے فون کے ساتھ بہت برا ہوا‘: جب خاتون اپنے موبائل کی تلاش میں منہ کے بل گہرے شگاف میں جا گریں اور سات گھنٹے تک پھنسی رہیں

بی بی سی اردو  |  Oct 22, 2024

آسٹریلیا میں ایک خاتون کو ہائیکنگ کے دوران گرنے والے اپنے موبائل فون کو اٹھانے کی کوشش اتنی مہنگی پڑ گئی کہ انھیں دو چٹانوں کے بیچ گہرے شگاف میں کئی گھنٹے گزارنے پڑے اور سات گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ہی وہ اس کھائی سے باہر نکل پائیں۔

یہ واقعہ چند روز پہلے کا ہے جب میٹلڈا نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر ویلی میں ہائیکنگ کر رہی تھیں تو ان کا موبائل شگاف میں گر گیا۔

اپنا موبائل نکالنے کی کوشش میں ان کا پاؤں پھسلا اور وہ منہ کے بل تین میٹر گہرے شگاف میں گر گئیں اور یوں میٹلڈا کی آزمائش کا آغاز ہوا اور وہ لگ بھگ سات گھنٹے تک اس شگاف میں پھنسی رہیں۔

میٹلڈا کو بچانے کے لیے کیا جانے والا ریسکیو آپریشن چیلینجز سے بھرپور رہا جس میں چٹان کے کئی پتھروں کو کاٹ کے ہٹانا پڑا۔

اس مشکل ترین ریسکیو آپریشن میں وہ تو بچ گئیں مگر ان کا فون نہ مل سکا۔

500 کلوگرام کی چٹان کو درمیان سے ہٹانے کے بعد بھی ان کے سامنے یہ چیلنج تھا کہ متاثرہ خاتون کو باہر کیسے نکالا جائے۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ایک اہلکار پیٹر واٹس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس سے متعلق تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بطور ریسکیو اہلکار مجھے کبھی بھی اس طرح کے چیلینج کا سامنا نہیں رہا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ مشکل ٹاسک ناقابل یقین حد تک فائدہ مند رہا۔‘

امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے پہلے تک وہ ایک گھنٹے سے زیادہ تک وہاں منہ کے بل گری رہی تھیں اور اس دوران ان کے دوستوں نے انھیں نکالنے کی کوششیں تو کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

ایمبولینس سروس کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں وہ اپنے پیروں کے بل پتھروں کے درمیان لٹکتی دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں اس مقام کو چوڑا کرنے کی پیچیدہ کوششوں کو بھی دکھایا گیا۔

ایمرجنسی سروسز کو انھیں نکالنے کے لیے کافی بڑا خلا پیدا کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

لندن میں چھینا گیا آئی فون جو ایک ماہ بعد چین پہنچ گیاکنویں میں گر کر بچہ ہلاک: ’ہمارے پاس ایسی مشینری نہیں، طالبان نے مدد کی پیشکش کی تھی‘’سمارٹ فون‘ نہیں پہلے والے ’سیدھے سادے‘ فونز ہی ٹھیک ہیں!پاکستان میں فون ٹیپ کیسے کیا جاتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟’میرا فون۔۔۔ اس کے ساتھ بہت برا ہوا‘

اس ریسکیو آپریشن کے بعد پیٹر واٹس نے آسٹریلیا کے اے بی سی چینل کو انٹرویو میں نوجوان خاتون کی ہمت کو سراہتے ہوئے انھیں ’فوجی‘ قرار دیا۔

’ہم سب یہ سوچ رہے تھے کہ وہاں کیسے اتریں یا ہم انھیں کیسے نکالیں گے؟‘

ریسکیو ٹیم کے مطابق حیرت انگیز طور پرمتاثرہ خاتون کو صرف معمولی زخم اور چند خراشیں ہی آئی تھیں۔

گھنٹوں کے اس مشکل آپریشن کے بعد میٹلڈا تو بازیاب ہو گئیں تاہم وہ اپنا فون نہیں نکال پائیں۔

میٹلڈا نے اپنے سوشل میڈیا پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بچانے والی ٹیم کا شکریہ آپ لوگ حقیقتاً مجھے دوسری زندگی دینے والے ہیں۔‘

’اور میرا فون۔۔۔ اس کے ساتھ تو بہت برا ہوا۔‘

اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو سب سے پہلے یہ پانچ کام کریںلندن میں چھینا گیا آئی فون جو ایک ماہ بعد چین پہنچ گیا300 فٹ بلند درخت پر پھنسا تیندوا اور 1000 فٹ گہری کھائی: ’ڈر تو لگ رہا تھا مگر سوچا کہ میرا رزق اس جنگلی حیات کی وجہ سے ہے‘’حادثہ واپسی کے روز ہوا‘ بابو سر ٹاپ کے قریب وین کھائی میں گرنے سے ایک خاندان کے سات افراد ہلاکپاکستان میں فون ٹیپ کیسے کیا جاتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More