’پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے یا ایئر پنجاب کے نام سے نئی ایئرلائن شروع کرنے کا سوچ  رہی ہے‘

اردو نیوز  |  Nov 02, 2024

9 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ کریں گے: علی امین گنڈاپورخیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک کو ختم نہ کیا گیا تو پورے پاکستان کو بند کر دیا جائے گا۔

سنیچر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی سے رویہ قابل مذمت ہے، اگر دوبارہ ایسا ہی رویہ اختیار کیا گیا تو ہمیں اس حکومت سے جان چھڑانا ہو گی۔‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’نو نومبر کو صوابی کے اجتماع میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یہ اکٹھ ایک جرگے کی طرح ہو گا، اس جرگے کے بعد پاکستان کو کیسے بند کرنا ہے کیا کرنا ہو گا سب لائحہ عمل طے کریں گے۔ یہ وارننگ فیصلہ سازوں کو ہے۔‘

-------------------------------------------------

پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے یا ’ایئر پنجاب‘ کے نام سے ایک نئی ایئرلائن شروع کرنے کا سوچ  رہی ہے: نواز شریفمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے نیویارک میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے یا ’ایئر پنجاب‘ کے نام سے اپنی ایک نئی ایئرلائن شروع کرنے پر غور و خوض کر رہی ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان سے مشورہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت قومی ایئرلائن پی آئی اے کو حاصل کر سکتی ہے اور نئے جہازوں کے ساتھ ایک نئی ایئرلائن پاکستان کو دے سکتی ہے جس پر قائد مسلم لیگ ن کے مطابق انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو بھی خرید سکتی ہے اور ایئر پنجاب کے نام سے ایک نئی ایئرلائن بھی شروع کر سکتے ہیں جو لاہور، پشاور، کراچی یا کوئٹہ سے براہ راست نیویارک، لندن سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جائے۔

پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے اندر کوئی بھی ترقی کا منصوبہ نہیں لگایا اور نہ ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کیا ہے بلکہ صرف لوگوں کا اخلاق بگاڑا، بغض حسد سکھایا، بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی۔

نواز شریف نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پشاور بی آر ٹی کا کوئی حال نہیں تھا اور پہلے تو بی آر ٹی کی سخت مخالفت ہوتی تھی لیکن لاہور میں اورنج لائن کے علاوہ بہترین آسائشیں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے ہی صوبہ پنجاب کے رہنے والوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجلی میں بہت بڑی سہولت فراہم کی اور حکومت نے خود سے بہت بڑا حصہ ڈال کر عوام کے بل ادا کیے لیکن کیا خیبرپختونخوا میں ایسا ہوا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف کو واپس لے آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More