پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، 92 ہزار کی حد ایک بار پھر بحال

سچ ٹی وی  |  Nov 07, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے،جہاں انڈیکس نے دوبارہ 92 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر 92525 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 89 پیسے کا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More