چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی

ہم نیوز  |  Nov 07, 2024

عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی تھوک مارکیٹ میں بھی دالوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر سے اب تک کالے چنے کی فی کلوگرام قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے،400 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے والی دال چنا کی قیمت فی الوقت 360 روپے ہوگئی ہے جو اگلے مہینے تک 300 روپے میں دستیاب ہوگی۔

سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الائونس میں لاکھوں روپے کا اضافہ

اسی طرح دال ماش کی فی کلوگرام قیمت 500 روپے سے کم ہوکر 425 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہے،کابلی چنا درجہ اول 400 روپے سے کم ہوکر 355 روپے فی کلو ہوگیا ہے ،کابلی چنا چھوٹا دانہ 320 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100ڈالر فی ٹن سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن دال کی قیمت 860ڈالر سے گھٹ کر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے بعدان کیخلاف مقدمات خاتمے پرکام شروع

ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی جانب سے خریداری سرگرمیاں بند ہونے سے عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے  چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More