خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Nov 07, 2024

سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پریکم جنوری 2025 سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ہے۔

پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہوگا۔

بیان کےمطابق ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ عبادت گاہوں میں مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی، صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریح اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہوگی۔

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا فیصلہ 2021 میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More