گزشتہ روز امریکہ کے صدارتی انتخابات کا رزلٹ سامنے آیا جس میں دونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوئے۔
اس اعلان کے بعد جہاں ان کے حامیوں نے خوشی منائی وہیں امریکہ سے ہزاروں کلو میٹر دور بھارت کے آندھرا گاؤں میں بھی جشن منایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امریکہ کے نئے ممکنہ نائب صدر جے ڈی وینس ہوں گے جنکی اہلیہ، اوشا وینس بھارتی نژاد ہیں۔
دراصل اوشا وینس امریکی رہائشی ہیں اور ان کی پیدائش اور پرورش دونوں کیلیفورنیا میں ہوئی ہے، لیکن ان کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔
اسی وجہ سے آندھرا گاؤں کے لوگوں نے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کے جیتنے کی دعائیں کی تھیں اور جیت کے اعلان کے بعد بھرپور جشن بھی منایا۔
آندھرا کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ جے ڈی وینس نائب صدر بننے کے بعد ان کے گاؤں کے حالات میں بہتری لانے کے لیئے کچھ نہ کچھ کریں گے کیونکہ وہ انکی بیگم اوشا وینس کا آبائی گاؤں ہے۔
گاؤں کے ایک پنڈت نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ہم امید کرتے ہیں کہ اوشا وینس گاؤں والوں کی مدد کریں گی۔ حالانکہ وہ کبھی آندھرا گاؤں نہیں آئیں لیکن ان کے والد تقریباً 3 سال پہلے بھارت آئے تھے اور اُنہوں نے اس مندر کی حالت کا جائزہ بھی لیا تھا۔