آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر اب سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے، پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Nov 07, 2024

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے۔

ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا

انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ یہ والدین کے لیے ہے جو میری طرح ہمارے بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں،انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی خاندان اس حوالے سے جان لیں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بہت سی تفصیلات پر بحث ہونا باقی ہے،جن بچوں کو والدین کی اجازت ہو گی ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،حکومت نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق سوشل میڈیا پر پہلے سے موجود نوجوانوں پر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More