دوسری شادی کیسے شخص سے کرنا چاہیں گی؟ طوبیٰ انور نے دوبارہ شادی کے لئے خصوصیات گنوا دیں

ہماری ویب  |  Nov 07, 2024

"میرے یونیورسٹی میں پڑھنے کی وجہ سے میرے تمام کلاس فیلوز اور یونیورسٹی کے لوگ بے حد خوش ہیں کہ ایک اداکارہ ان کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہے۔"

سیدہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک پروگرام "گپ شب" میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کئی اہم باتیں شیئر کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے تخلیقی لکھاری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، پھر پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا، اور مستقبل میں بھی پروڈکشن کے شعبے میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں، لیکن انہیں زیادہ شہرت سنجیدہ اور جذباتی کرداروں سے ملی ہے، اور لوگ انہیں ان کرداروں میں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ان کے مطابق، وہ ایک مخلص، سچی اور اچھی شخصیت کے مالک شخص سے شادی کرنا چاہیں گی، تاہم، اس وقت ان کے ذہن میں ایسا کوئی خاص شخص نہیں ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابھی تک کسی فلم یا ویب سیریز میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی، لیکن اگر انہیں کوئی اچھا کردار ملے گا، تو وہ ضرور اس میں کام کریں گی۔ ویب سیریز میں کام کرنے کا خیال انہیں پسند ہے، لیکن وہ فلموں میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئی ہیں اور میڈیا سائنسز میں پڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگز اور اداکاری کی مصروفیت کے باوجود وہ وقت نکال کر یونیورسٹی جاتی ہیں، اور پڑھائی میں انہیں کافی مزہ آ رہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے یہ اعتراف کیا کہ وہ یونیورسٹی میں کسی شوبز شخصیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک طالبہ کے طور پر جاتی ہیں، اور ان کے ساتھی طالب علم اکثر انہیں شوبز میں انٹر ہونے کے مشورے دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کرنے کے متعلق طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے ہونے والے لائف پارٹنر کی شخصیت اچھی ہونی چاہئے، وہ دانشورانہ گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہئے اور دل کا بھی اچھا ہونا چاہئے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ خصوصیات ہیں جو وہ ایک مثالی مرد میں دیکھنا چاہیں گی۔ جبکہ اس شخص کا قد 6 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More