اربوں کے کرپشن کیسز ختم ، بغیر دانتوں والا نیب انجوائے کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرونِ ملک بھی چلے گئے ہیں۔ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔

نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟۔

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے ہیں ، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More