حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے،کنٹری مینجرسعودی ایئرلائن سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے دستخط کیے۔
عمران خان کی رہائی ہمارے اختیار میں نہیں،عدالتوں میں کیسز کاسامنا کریں،بیرسٹر عقیل ملک
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی،سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امورعطا الرحمان کا کہنا تھا کہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔