سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی پی پی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کریگی، مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت

صدر آصف علی زرداری نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا شہید بے نظیر بھٹو امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھی، شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔

صدرآصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  شہید بی بی نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کریگی، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More