چیمپئینز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پرآئی سی سی حکام کا بی سی سی آئی سے رابطہ

سچ ٹی وی  |  Nov 14, 2024

پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ردعمل دے گا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دیگر بورڈز کے ساتھ روابط شروع کر دئے گئے ہیں تاکہ انھیں بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جاسکے۔

وہیں پاکستان چیمپئینز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کے خلاف ہے جس کے باعث آئی سی سی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ای میل کا فوری جواب ملنا ممکن نہیں، پاکستان کی طرف سے بھارتی ٹیم کے انکار کی ٹھوس وجوہات جاننے کی خواہش پر اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے۔

بی سی سی آئی سے پی سی بی کے سوالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ممکنہ جوابات مانگے گئے ہیں، اسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ای میل کا جواب دیا جاسکے گا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بورڈ تمام قانونی پہلوئوں کو سامنے رکھتے ہوئے تحریری موقف دے گا جس کی روشنی میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوابی ای میل بھیجے گا۔

آئی سی سی حکام پاک بھارت تنازع پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کررہے ہیں تاکہ مسئلے کا کوئی پائیدار حل ڈھونڈا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More