پنجاب حکومت کی اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار

ہم نیوز  |  Nov 16, 2024

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے جدید حکمت عملی تیار کر لی۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ اسموگ کو کنٹرول کرنے کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکمت عملی کے مطابق ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کو جدید بنایا جائے گا اور اسموگ کنٹرول کے منصوبوں کے لیے 5 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی۔ فوگ کینن اور فیول سیل پوائنٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ہائی اے کیو آئی علاقوں میں فوگ کینن نصب کی جائے گی۔ اور فوگ کینن کی مدد سے فضا کو صاف کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے فیصد پاکستانی نوجوان بیرون ملک جانا چاہتے ہیں؟ حیران کن انکشاف

چھوٹے فوگ پارٹیکلز سے فضا کو بآسانی صاف کیا جا سکے گا۔ جدید حکمت عملی کے ذریعے ناقص فیول سے بننے والے زہریلے دھویں کو کنٹرول کیا جائے گا۔ گاڑیوں کے اخراج کی جانچ پڑتال بھی بڑھائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More