قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونےکے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کوچنگ بھی چھوڑ دی۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان انڈر 19 کےکوچ بھی تعینات رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔
محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات تھے ، اندرونی کہانی
محمد یوسف نے ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر بورڈ میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔