سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔
سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔
مخلص ہو کر کام کیا، سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، وہاب ریاض
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔
محمد یوسف این سی اے میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔