ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد ، وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، اس کے علاوہ  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More