ٹی 20 انٹرنیشنل، حارث رؤف سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے عبور کیا۔

میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لیں۔ جو مشترکہ طور پر پاکستانی باؤلر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹر کا زور دار چھکا، گیند خاتون تماشائی کے منہ پر جا لگی

قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حارث کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی باؤلر کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے نوان کلاسیکرا کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 نومبر پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More