سوات: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کالام پہنچ گئی۔ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ وادی کالام میں برف باری سے سردی بڑھی گئی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کر لیا۔
ادھر استور کے میدانی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برف باری ہوئی۔ دیوسائی، برزل ٹاپ اور راما میڈوز میں 3 دن میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات کی حکومتی ویڈیوز مسترد کر دیں
وادی نیلم میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے برف سے ڈھک گئے۔ اس کے علاوہ شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ ادھر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی سے رات کو ہلکی خنکی ہونے لگی۔