نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا ، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد ، وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، اس کے علاوہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔