تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا اور پاکستان ہوبارٹ کے ننجا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چار اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کریز پر اترے۔
پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان اس وقت ہوا جب صاحبزادہ فرحان دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ خان وکٹ کیپر ہوں گے۔‘
’فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ جہانداد خان بولنگ کروائیں گے۔‘
پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی20 میچ میں آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ خان، عثمان خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں میتھیو شورٹ، جیک فریسر، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلیس، سپینسر جانسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام دیں گے (فوٹو: پی سی بی)
آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج جیت درکار ہے۔