پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 95 ہزار 410 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 307 تک پہنچا اور 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے سے 94 ہزار 995 پر بند ہوا۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز مزید سستے ہو گئے
گزشتہ روز 76 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈا لر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈا لر277 روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈ الر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہواتھا۔