وزیر اعظم کا شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

ہم نیوز  |  Nov 19, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شوگر ملز اور ڈیلرز سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ متعلقہ اداروں کو شوگر ملز سیکٹر میں ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ جبکہ شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شعبوں میں بھی اس طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More