پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن، 107افراد گرفتار

ہم نیوز  |  Nov 20, 2024

لاہور: پولیس نے 9 مئی سمیت دیگر پرتشدد احتجاج میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ مختلف علاقوں میں چھاپےکے دوران 107 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان کے بعد لاہور میں 9 مئی، 21 ستمبر اور 5 اکتوبر کے پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 107 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور زیر التوا گرفتاریاں مکمل کر کے ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت کلوز سرکٹ فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنا پر کی گئی ہے۔ جبکہ گرفتاریاں شاہدرہ، راوی روڈ، بادامی باغ اور مناواں کے علاقوں سے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سر معافی تلافی کردیں، فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اور مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے بیشتر سرگرم کارکن اور رہنما روپوش ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے بعد مختلف واقعات میں 65 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اور ان مقدمات میں 1909 پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پولیس کو مطلوب ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More