سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوگا۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لئے یہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ کے مراکز پر نقل کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیس میں 50فیصد اضافہ
کراچی میں رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے تین امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے دیدئیے ہیں۔