راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں، پولیس کی شیلنگ

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان اور پولیس کے درمیان پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

فیصل آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور بعد ازاں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا۔

فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے کارکنان کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے سرگودھا روڈ میدان جنگ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپ

پولیس نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی حاجی بشارت ڈوگر کو گرفتار کر لیا۔ جو ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More