’ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیے‘ ہزار گھروں میں چوری چھپے داخل ہونے والا جاپانی شہری گرفتار

اردو نیوز  |  Nov 28, 2024

جاپان میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سٹریس یا ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے غیرروایتی طریقے سے ایک ہزار گھروں میں چوری چھپے داخل ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو پولیس نے بتایا کہ ایک 37 سالہ شہری کو پیر کو اُس وقت شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جب وہ جنوبی جاپان کے علاقے ڈازیفو میں وہ ایک گھر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ گرفتار شہری نے لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اخبار مینیچی شمبن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص نے کہا کہ ’دوسرے لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا میرا مشغلہ ہے، اور میں ایک ہزار سے زائد گھروں میں چوری چھپے داخل ہوا۔‘

رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص نے بتایا کہ ’میں اتنا پرجوش ہو جاتا ہوں کہ میری ہتھیلیوں پر پسینہ آ جاتا ہے جب یہ سوچتے ہوئے کہ کوئی مجھے ڈھونڈ پائے گا یا نہیں، اور اس سے کچھ ذہنی تناؤ دور ہو جاتا ہے۔‘

2019 تک کے اعداد وشمار کے مطابق جاپان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں تناؤ ذہنی تناؤ کی شرح زیادہ ہے اور لگ بھگ 50 فیصد مرد اس کی شکایت کرتے ہیں۔

اسی طرح جاپان میں ذہنی تناؤ کی شکار خواتین میں سب سے زیادہ شرح 30 سے ​​49 سال کے گروپ میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More