پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد شادی کرنے کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔
مشہورسوشل میڈیا بلاگر نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ نیلم منیر کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
ہم ایوارڈز ہماری اسکرینوں پر جگمگانے کیلئے تیار
تاہم پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا دولہا کون ہوگا اور شادی کس تاریخ کو ہوگی اس انکشاف کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے، لیکن نیلم منیر نے ابھی تک اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا۔
2022 میں بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبر اچانک سننے کو ملے گی اور وہ سادگی سے شادی کرینگی۔