بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی پر امریکا میں کروڑوں ڈالرکا فراڈ سامنے آگیا۔
اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کو بھارت میں ٹھیکے کیلئے خطیر رقم کی ضرورت تھی، رقم جمع کرنے کے لئے امریکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں اور بینکوں سے جھوٹ بولا گیا۔
سفری پابندیاں، پی آئی اے کو 450 ارب سے زائد کا نقصان
گوتم اڈانی نے بھارتی حکام کو 250 ملین ڈالر کی رشوت دے کر شمسی توانائی کے اربوں ڈالر کے ٹھیکے حاصل کیے۔
اڈانی اور دیگرملزمان نے 2020 سے لے کر 2024 کے درمیان مودی سرکار سے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لئے ملاقاتیں کیں۔
اڈانی گروپ کو گرین انرجی پروجیکٹ سے 20 برسوں میں 2 بلین ڈالر سے زائد منافع کی امید ہے۔