ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں،شیری رحمان

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سنیٹرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے،آصف زرداری کو گرفتار کرنے آئے تو انہوں نے ڈنڈے نہیں برسائے ،آزادی ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔

ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ساؤتھ افریقا جانے سے انکار کر دیا

آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ہیرو ہیں اور آپ زیرو ہیں ،آپ کی حکومت کے دوران متعدد بار کہا کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرسکو،ہم نے 10روزہ مہنگائی مارچ کیا، ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔

آپ کا لیڈر کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ ہے،آپ نے 9مئی کیاکسی اور پارٹی نے نہیں،اب جیل بھی برداشت کرو،پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیں، ڈنڈے کھائےمگر شور نہیں مچایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More