انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انجام دیا۔

ہیملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی

روٹ نے کیویز کے خلاف دوسری اننگز میں 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 40 اننگز میں 1925 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے 29 ٹیسٹ اننگز میں 1919 رنز بنائے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More