روڈ سیفٹی آگاہی مہم، ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ سب کی جان کا تحفظ ہو، سی ای او ہم نیٹ ورک

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ سب کی جان کا تحفظ ہو۔

روڈ سیفٹی آگاہی مہم سے متعلق لاہور میں ہونے والی تقریب میں درید قریشی نے کہا کہ بطور شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ہمارافرض ہے،کچھ غلطیوں سے ہماری جان جاتی ہے۔

سی ای اوہم نیٹ ورک نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تکریم کی جائے،انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کے لیے ضروری ہے،یہ مہم ملک بھر کے لیے ہے۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ روڈ سیفٹی مہم کے ذریعے ہم نے دستاویزی فلمیں بنائی ہیں،ہمارا کام آگاہی دینا ہے، عملدرآمد کرنا پولیس کا کام ہے،سب ملکر اس مہم کو چلائیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

اس موقع پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ہمارے سنٹرز پر تین شفٹوں میں کام ہو رہا ہے،ہماری موبائل وینز شہر کے مختلف علاقوں میں کام شروع کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک کے ساتھ پارٹنر شپ سے ہمیں فائدہ ہوا، سول سوسائٹی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ہم نیوز کی جانب سے روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی اور مختلف مواقعوں پر رپورٹس چلائی گئیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ لائسنس کا حصول اب آن لائن ہوچکاہے،چالان بھی گھروں کوبھجوا رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک فاران بیگ نے کہا کہ پولیس سروسز آن لائن کر دی ہیں،اب شہریوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More