امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کا کوئی اختیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ اور دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔ اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہیں۔ اور یہ پالیسیاں خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے ساتھ ملکر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے ، اسحاق ڈار

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کے الزام میں امریکہ نے چار پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اداروں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

اس میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے۔ جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک اور کراچی کے تین اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More