جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے میں 16 اہلکار جان سے گئے، آٹھ حملہ آور ہلاک

اردو نیوز  |  Dec 21, 2024

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 16 اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سنیچر کی رات کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔‘

’اس کوشش کو سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ خوارج ہلاک ہو گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔‘

علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More