پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان لاتعلقی پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل آ گیا ہے۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے خود انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ان پر کی جانے والی کسی بھی تنقید کا جواب نہ دیں۔
سیاسی ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا، فواد چودھری
ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرتا اور وجہ نہیں جانتا، میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہوں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ بیرسٹر گوہر یا سلمان اکرم راجہ میرے موقف کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے فواد چوہدری سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔
جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ فواد چودھری پارٹی کی جانب سے میڈیا پر بیان جاری کرنے یا ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کے مجاز نہیں۔