بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

ہم نیوز  |  Dec 24, 2024

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر بہار کے داخلوں کے لئے درخواست  جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نئی آخری تاریخ پیر 6 جنوری 2025 ہے،داخلوں میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں جبکہ یونیورسٹی کی 11 فیکلٹیز کے مختلف شعبوں میں بی ایس پروگرام بھی شامل ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں،خرم دستگیر

امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.cms.iiu.edu.pk پر پیش کردہ پروگراموں، اہلیت کے معیار اور فیس کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

داخلوں سے متعلق سوالات کے لئے مرد درخواست دہندگان واٹس ایپ نمبر 03195213192 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ خواتین درخواست دہندگان 03195213193 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More