صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کرسمس کے موقع پرپیغام

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پرپیغام دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرسمس انسانیت کے لیے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، قائداعظم نے ایسے پاکستان کا تصوردیا جہاں تمام مذاہب کے لوگ برابری کی بنیاد پر ترقی کرہےہیں۔

انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں ،پاکستان

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،مسیحی برادری کے ملکی ترقی کیلئے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئےپرعزم ہے، یقینی بنائیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ اپنے عقائد پر عمل کر سکیں، دعا ہے آنے والا سال ملک کیلئےامید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More