لائیو: ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیر خزانہ

اردو نیوز  |  Dec 26, 2024

’ٹیکس جمع کرنے کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے کرپشن اور ہراسمنٹ کا خاتمہ‘پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے کرپشن اور ہراسمنٹ کا خاتمہ کریں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈھانچے میں اصلاحاتی عمل (سٹرکچرل ریفارمز) جاری ہیں اور ٹیکس ریونیو کا مقرر کردہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ساتھ ٹیکس کے نظام میں اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن سے انسانی عمل دخل کم کر رہے ہیں جس سے کرپشن اور ہراسمنٹ ختم ہو گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سے بہتری کی طرف جائیں گے۔ ’ٹیکس اتھارٹی میں ٹرسٹ اور کریڈیبیلٹی ہو گی تو ٹیکس دہندہ کا تجربہ بہتر ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت اہم ہے کہ نان ڈیکلریشن اور اَنڈر ڈیکلریشن کا ٹیکنالوجی کے ذریعے معلوم ہو۔  سسٹم میں لیکجز کو ڈیٹا کے ذریعے ختم کریں گے تاکہ عام اڈمی پر غیرضروری دباؤ نہ آئے۔‘

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح نو سے 10 فیصد ہے۔ اگلے تین برس میں ساڑھے 13 فیصد تک لے کر جانا ہے۔ اور ٹیکس ترمیمی بل کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ کی چار مقدمات میں عبوری ضمانت

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دہشت گردی کے 13 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

جمعرات کی صبح اُن کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ 26 نومبر کے احتجاج کے بعد بشریٰ بی بی پر 17 مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ رمنا اور تھانہ ترنول میں درج چار مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ’صبح ہم انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش ہوئے۔ وہاں چھٹیوں کی وجہ سے دہشت گردی مقدمات کی ضمانت دائر نہیں ہو سکی۔‘

ٹرین میں مسافر سے چھ کلو چرس برآمدریلویز پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے رہائشی ملزم اعتزاز سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی ہے جو ٹرین سے سفر کر رہا تھا۔

ریلویز پولیس کے مطابق ملزم ریلوے سٹیشن مچھ میں جعفر ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے داخل ہوا۔

’ایس ایچ او مچھ محمد اسلم نے دیگر ساتھیوں سمیت پلیٹ فارم 1 پر شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔‘

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس موجود جوس اور لاثانی شیٹ کے ٹکڑوں سے بنے ڈبوں کے اندر سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی جو وہ صوبہ بلوچستان سے سندھ سمگل کرنا چاہتا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مچھ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

’دنداسہ ایک سے دوسرے ضلع لے جانا غیرقانونی ہے‘

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی پولیس نے کہا ہے کہ دنداسہ ایک سے دوسرے ضلع لے کر جانا غیرقانونی ہے۔

بٹگرام پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق تھانہ بنہ پولیس نے بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد اکبر سکنہ گنگوال سے 14 بنڈل دنداسہ قبضے میں لیا۔ پولیس نے جرمانے اور ضبطگی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More