سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی

ہم نیوز  |  Dec 27, 2024

جڑواں شہروں کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دے دی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا، روٹس کی توسیع کا مقصد سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔

پنجاب میں قیدیوں کو آڈیو ، ویڈیو کال کی سہولت دے دی گئی

نئے روٹس میں آبپارہ سے ترامڑی براستہ پارک روڈ روٹ بھی منظورکیا گیا ہے، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پولیس لائنز سے آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون فیض آباد تک نیا روٹ منظور کیا گیا ہے، پولیس لائن سے ڈی بارہ شاہ اللہ دتہ براستہ جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون بھی میٹرو بس چلے گی،26نمبر سے بی 17کا روٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More