بابر اعظم ٹیسٹ میں بدترین اوسط والےدوسرے بیٹر بن گئے

ہم نیوز  |  Dec 28, 2024

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی بلے سے حالیہ مشکلات جاری رہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی پر سابق کپتان آئوٹ ہونے سے قبل صرف چار رنز بنا سکے، بابراعظم اب ایک اور بدترین بیٹرزکی فہرست میں شامل ہو گئے۔

بابراعظم اب ٹیسٹ کرکٹ میں 2023 کے بعد ٹاپ 7 بلے بازوں میں (کم سے کم 15 اننگز) میں دوسری سب سے کم بیٹنگ اوسط کے حامل ہوگئے ہیں۔

کامران غلام کی پروٹیز وکٹ کیپرسے تلخ کلامی ،ویڈیو وائرل

سابق کپتان جو برسوں سے ملک کی بیٹنگ لائن اپ کا سنگ بنیاد رہے ہیں، طویل ترین فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خود کو تنقید کی زد میں پاتے ہیں۔

2023 کے آغاز کے بعد سے  سابق کپتان صرف 19.77 کی اوسط سے 356 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے شائقین اور تجزیہ کار حیران رہ گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ 7 بلے بازوں میں صرف بنگلہ دیش کے ذاکر حسن نے اس عرصے کے دوران ان سے کم اوسط حاصل کی ہے، جو اس نے پچھلے سالوں میں دکھائے گئے غلبے کے بالکل برعکس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More