پاکستان سپر لیگ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
کولن منرو سے قبل فاسٹ بالر ڈیوڈ ولی، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کے لئے باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروا دیا ہے۔ ڈیوڈ ولی اور عثمان خواجہ نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شاہین آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے
کوہلر کیڈمور، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیا کے کیپر ایلکس کیری، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کے ناموں کی بھی تصدیق کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10ویں کے لئے پلیئرز کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی۔