کبریٰ خان اور اذان کا’’میری تنہائی‘‘ 30 دسمبر سے آن ائیر ہوگا

ہم نیوز  |  Dec 30, 2024

کسی بھی ڈرامے کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے لیکن کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو کسی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں تو کامیابی یقینی بن جاتی ہے،ایسا ہی کچھ ہوتا نظر آرہا ہے ہم ٹی وی کے نئے ڈرامے “میری تنہائی “کیساتھ کیونکہ کامیابی کی کئی کنجیاں اس ڈرامے سے منسلک نظر آرہی ہیں۔

ملک میں سونےکی قیمتوں میں استحکام

یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کی تخلیق ہے جسے شازیہ عطا نے تحر یر جبکہ میر سکندر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرامے کے ذریعے کافی عرصے کے بعد ارمینا رعنا خان اسکرین پر رونما ہورہی ہیں جب کہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں کبریٰ خان‘ اذان سمیع خان اور سید جبران شامل ہیں۔یہ ڈرامہ 30دسمبر بروز پیر رات آٹھ بجے پیش کیا جائے گا۔

میری تنہائی کی کہانی ایک ایسے تنہا انسان کی کہانی ہے جو وقت پر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے بہتر فیصلہ نہیں کرپایا۔ ایک غلط فیصلہ اسکی پوری زندگی کو تباہ کردیتا ہے اور صرف اس کی نہیں بلکہ اس کی بیوی اور بیٹی کی زندگیاں بھی اس فیصلے کی نذر ہوکر رہ جاتی ہیں۔

سنچورین ٹیسٹ میں شکست،پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 7ویں سے 8ویں نمبر پر چلا گیا

کبریٰ خان ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہے جہاں اس کی پرورش کی ذمہ داری اس کی ماں ارمینا رعنا خان اٹھاتی ہے۔ اس کا باپ علی (سید جبران) کسی چپقلش کی وجہ سے اسے اور اس کی ماں کو تنہا چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور دوسری شادی کرلیتا ہے۔ شوہر کی اس بے وفائی کو کبریٰ خان کی ماں ساری عمر معاف نہیں کرتی اور ایک دن زندگی اس کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے۔ ماں کی حالت اور باپ کی بے وفائی کی وجہ سے بیٹی کی شخصیت تنہائی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر رہ جاتی ہے اور وہ اپنے باپ سے نفرت کرنے لگتی ہے۔

دوسری جانب سید جبران اپنے اس فیصلے پر ساری عمر پچھتاتا ہے۔ دوسری شادی کے باوجود وہ اپنی پہلی بیوی اور بیٹی کو نہیں بھول پاتا ۔اس سے بہت زیادہ محبت کرنے والا بھتیجا اپنے چچا کی یہ حالت نہیں دیکھ پاتا اور ان کی زندگی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کا عزم لے کر ان کی فیملی کی تلاش میں نکل پڑتا ہے ۔

سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کاواحد راستہ ہے،خواجہ آصف

اس تلاش میں وہ کبریٰ خان سے جا ملتا ہے لیکن کبریٰ خان کی اپنے باپ سے نفرت دیکھ کر اس پر اپنی حقیقت آشکار نہیں کرپاتا ۔وہ ایک دوسرے کی محبت میں آگے نکل جاتے ہیں‘ محبت کا یہ خوبصورت سفر اس وقت تک حسین راہوں پر گامزن رہتا ہے جب تک کبریٰ خان پر اذان سمیع خان کی حقیقت آشکار نہیں ہوجاتی۔

لیکن کیا ہوگا جب کبریٰ خان کو اذان سمیع خان کی حقیقت سامنے آئے گی؟کیا علی اپنی بیٹی کی تنہائیوں اور اس پر گزری مشکلات کا ازالہ کرپائے گا؟

کیا اذان کبریٰ خان کو اپنی محبت کی سچائی کایقین دلاپائے گا اور کیا وہ جان پائے گا کہ اس کے پیارے چاچو نے اپنی پہلی بیوی کو کس جرم کی سزا دی؟

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری

اپنے باپ اور اس کے ہر تعلق سے نفرت کرنے والی کبری اپنی محبت سے دستبردار ہوجائے گی یا پھر سب کچھ بھلا کر زندگی کی راہوں پر آگے بڑھ جائے گی؟

یہ جاننے کیلئے پیر کی شب 8 بجے ہم ٹی وی ٹیون کریں اور ایک بہترین مواد پر مشتمل ڈرامہ سیریل دیکھنے کا سلسلہ شروع کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More