امریکا کی مدد چاہنے والے لوگ ہمارے حکمران نہیں بن سکتے، امیر جماعت اسلامی

ہم نیوز  |  Dec 30, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حماس کےمجاہد جہاد کررہے ہیں،ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

لوئر دیر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ امریکا جہاں چاہتا ہے بمباری کرتا ہے،امریکا اپنی مرضی کی پالیسیاں ہم پرمسلط کرنا چاہتا ہے،امریکا ایک دہشت گرد ریاست کو سپورٹ کررہا ہے۔

بزنس ریکارڈر گروپ کےڈپٹی چیف ایڈیٹر ارشدزبیری طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے

2006میں انتخاب ہوا تو حماس نے جمہوریت کے راستے سے کامیابی حاصل کی،امریکا کوجمہوریت بھی اپنی مرضی کی پسند ہے،امریکا وہ ہے جس نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم پھینکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بیرونی مداخلت نے نہیں حکمرانوں نے کمزور کیا ہے ،ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جو امریکا کی آشیرباد سے چلتا ہے ،یہ کیسی جماعتیں اور سیاستدان ہیں جو امریکا کی مدد چاہتےہیں۔

امریکا کی مدد چاہنے والے لوگ ہمارے حکمران نہیں بن سکتے ،حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،ہم نے آل پارٹیز کانفرنس پر بلایا تو پی ٹی آئی نے انکار کر دیا تھا۔

شدید دھند ،موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی اعلان کریں کہ اسرائیل کی مخالفت اور حماس کی حمایت کرتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی بیان دیں غزہ کے بچوں کے قاتلوں کو قبول نہیں کریں گے ،یہ حکمران دیکھتے ہیں کہ کہیں بائیڈن اور ٹرمپ ناراض نہ ہو جائے۔

یہ حکمران کانگریس کے ارکان سے بھی ڈرتے ہیں ،حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں حماس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،7اکتوبر 2023کو انہوں نے بڑے بڑے منصوبوں کو خاک میں ملایا۔

پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے،تحریک پاکستان کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی آواز بھی اٹھ رہی تھی،قائد اعظم نے واضح انداز میں کہا تھا اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مذموم مہم چلا رہی ہے،حنیف عباسی

قرارداد پاکستان پیش کرتے وقت دوسری قرارداد فلسطین کی تھی،ہمارا فلسطین سے تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے،جو اس کو سپورٹ کرتا ہے اس کو بھی قاتل سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More