امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے نئے انتظامی افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے سے موجودہ افسران کو 2025ء میں ہونے والے امتحانات میں تعینات نہیں کیا جائے گا، امتحانات کے انعقاد کیلئے نئے انتظامی افسران تعینات ہونگے۔

کراچی،میٹرک اور انٹر کے امتحانات برائے 2025 میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی ٹاسک فورس کے سیکرٹری نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات میں نئے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لگائے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عملے کی دستیابی نہ ہونے کی صورت میں پہلے سے موجود افسران تعینات ہوں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More