پاکستان کے اذان علی سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 جیت گئے

اردو نیوز  |  Dec 31, 2024

پاکستان کے نوجوان اذان علی کان سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے ناقابلِ شکست کھلاڑی قرار پائے ہیں۔

پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری سکواش چیمپین اذان علی خان ایڈنبرا میں جاری سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گئے ہیں۔

اذان علی خان نے سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں سویٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دی۔

جونیئر سکواش چیمپیئن اذان علی خان نے اپنی جیت پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں کے نام کی ہے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشعود احمد خان نے کھلاڑی، کوچ اور ٹیم مینیجر اور قوم کو اس کامیابی پر مبارک دی ہے۔

اس ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑیوں حصہ لیا جن میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ شامل ہیں۔

اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ دو جنوری سے چھ جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More