حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کےسربراہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود اچکزئی دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مذموم مہم چلا رہی ہے،حنیف عباسی
انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور مکر محمود اچکزئی کا وتیرہ بن گیا، اُن سے کہوں گا کہ کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرادیا تھا، اپنے بھائی کا ہر مشکل میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند برداشت کیں۔