پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فیصلوں پر ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔
نہریں نکالنے کا یکطرفہ فیصلہ کالاباغ ڈیم کی طرح ناکام ہوگا، بلاول بھٹو
انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، جس دن حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سےمطالبہ کر رہے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔