حماس نے ڈیل کے تحت ممکنہ طور پر رہا ہونے والے یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا: اسرائیل

اردو نیوز  |  Jan 07, 2025

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے ان 34 یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا جن کو وہ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پہلے مرحلے میں رہا کرنے پر راضی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابھی تک اسرائیل کو حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں تصدیق یا کمٹمنٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔‘

قبل ازیں حماس کے ایک عہدیدار نے 34 یرغمالیوں کی ایک فہرست دی تھی جن کو گروپ پہلے مرحلے میں رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے آخری کوششیں کرنے پر زور دیا۔

جنوبی افریقہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ’ہم اس جنگ بندی معاہدے کو اگلے دو ہفتوں کے دوران مکمل کرنا چاہتے ہیں اور اتنا ہی وقت ہماری حکومت کا رہ گیا ہے۔‘

اسرائیل نے قطر اور مصر کی مصالحت میں ہونے والے مذاکرات کے لیے درمیانی لیول کے عہدیداروں کی ایک ٹیم قطر بھیجی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا بھی جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More