مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے بڑھ گئی

سچ ٹی وی  |  Jan 03, 2025

،مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے قیمتیں اچانک 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے،زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ برائلر مرغی فی کلو

485 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی برائلر مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی

کی قیمت 13 ہزار فی من سے بڑھ کر15500 روپے فی من پہنچ گئی۔ دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی

سرکاری کی قیمت 595 روپے ہے۔

 

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More